اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید50مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29601تک پہنچ گئی ۔بدھ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے4253نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد86262تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح8.2فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک11 کروڑ26لاکھ35ہزار918 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران12لاکھ27ہزار208افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ79لاکھ45ہزار 7افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کوروناوائرس کی 8لاکھ92ہزار128خواراکیں لگائی گئیں۔  ملک  بھر میںاب تک کوروناوائرس کی  کل19کروڑ 64ہزار703خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں20لاکھ 67ہزار967کوروناوائرس ویکسین لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 31لاکھ85ہزار748افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 71161افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ70ہزار161تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے13 لاکھ54 ہزار298مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1731تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے5109مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14142تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10197تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14533تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44361تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان423،آزاد جموں وکشمیر2277جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد329تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ1ہزار724مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ63ہزار700،صوبہ خیبر پختونخوا میں 185287،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد120974،صوبہ بلوچستان34117،آزادجموں وکشمیر38027جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10469تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد132161،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد205505،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ91ہزار518،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ54ہزار12،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34910 ،آزاد کشمیر41068اور گلگت بلتستان میں10987افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13285افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7927، خیبر پختونخوا میں6076، اسلام آباد میں990، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں370 اور آزاد جموں و کشمیر میں764فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ55لاکھ27ہزار42ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے51749نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔