بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ اہم دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
راولپنڈی (ویب نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں اہم دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں امن متاثر کرنے والے دشمنوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ بھاگتے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تو جوابی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرفہ بالاچ مارا گیا۔مارا جانے والا دہشت گرد گوادر اور پسنی واقعات میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔دوسری جانب فورسز نے خضدار کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں نیاز اور محمدجان کو چھوٹی مشین گن سمیت گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری ر ہے گا، بلوچستان میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژنہیں ہو نے دیں گے۔