وزیر اعظم عمران خان لاہور کے میگا پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے، عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی:عثمان بزدار
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی،پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا تحفہ ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی باضابطہ منظوری دی گئی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے اور پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیو وارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم 2 تک بنے گا۔وزیر اعظم عمران خان لاہور کے میگا پراجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹس ضروری ہیں۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔ لاہورکے شہریوں کی سہولت کے لیے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا۔انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر منصوبے شروع کئے۔ماضی کی حکومت نے لاہور کے شہریوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔