اسلام آباد (ویب ڈیسک)

عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل پر مسترد کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصل واوڈا کو نااہل کیا تھا، فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف مطمئن نہ کرسکے۔عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا گیا، صرف سپریم کورٹ ہی اس معاملے پر غور کر سکتی ہے، سپریم کورٹ نے حبیب اکرم کیس میں الیکشن کمیشن کے اختیارات وضع کیے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔خیال رہے کہ 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایاتھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور کاغذات نامزدگی کیوقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا،فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]