لاہور  (ویب ڈیسک)

پنجاب میں شدید دھند چھائی رہی ،حدنگاہ کم ہونے کے باعث مو ٹر وے کئی مقامات سے بند کر دی گئی ۔  علاوہ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث  ایم 2،ٹھوکرنیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی، موٹروے  ایم 11، محمود بوٹی سے سمبڑیال تک  بند کر دی گئی، حد نگاہ کم ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ترجمان موٹر وے نے کہا کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں جبکہ کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔