گیٹز فارما نے میڈیکل پروفیشنلز کے لیے آن لائن لرننگ پلیٹ فارمMEDACE شروع کر دیا

کراچی (ویب نیوز )

گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے اپنے نئے آن لائن میڈیکل لرننگ پلیٹ فارم MEDACE پر پہلے تین کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

MEDACEگیٹز فارما کی ایک کاوش ہے جس کا مقصد میڈیکل پروفیشنلز کوسرٹیفائیڈ آن لائن کورسز تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔یہ آن لائن پلیٹ فارم ان کے علم اور پریکٹس میں اضافہ اوراسے بہتر بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک ایسے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے،جہاں وہCME کورسز سے سیکھ سکتے ہیں،ویبینارز اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور اپنی طبی معلومات میں اضافے کے لیے حالیہ میڈیکل اپ ڈیٹس کے بارے میں بلاگز پڑھ سکتے ہیں۔میڈیکل پروفیشنلز پورا سال کسی بھی تعداد میں سرٹیفائیڈ کورسز کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

 

گیٹز فارما نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے17 فروری،2022 کو بدلتے ہوئے صحت کے مسائل کے بارے میں تین(3) کورسز شروع کیے ہیں۔اس موقع پر جن مقررین نے اظہار خیال کیا ان کے نام یہ ہیں:ڈاکٹر جہانزیب کے خان —- ڈائریکٹر میڈیکل افیئرز،PV اینڈ کلینیکل ریسرچ، گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ،ڈاکٹر شاہد شمیم—- پروفیسر آف سرجری اینڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن،ڈائریکٹرEMER،ڈاکٹریوسف کمال مرزا—- ایم بی بی ایس،ایف آر سی ایس،ڈپلومیٹ اِن میڈیسن ایوی ایشن،یو ایس اے،آغا خان یونیورسٹی ہسپتال،Tabba ہارٹ انسٹیٹیوٹ اور میڈی لنک کلینکس کے آنریری پروفیسر آف میڈیسن اورپروفیسر بدر فیاض زبیری—- ایم بی بی ایس،ایف سی پی ایس(میڈیسن)کنسلٹنٹ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ اینڈ ہیپا ٹولوجسٹDUHS،ڈین میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسزDUHS،ڈائریکٹر کلینیکل ٹرائلز یونٹDUHS،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائنسزDUHS،فیلو امریکن کالج آف گیسٹرواینٹرولوجی۔

گیٹز فارما اورDUHS کے مقررین نے تعاون پر مبنی کوششوں کی تعریف کی جن کی وجہ سے اس پلیٹ فارم نے حقیقت کی شکل اختیار کی۔ڈاکٹروں نے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے گیٹز فارما کی کوششوں کو سراہا جو پورے پاکستان میں طبی برادری کونئے اور ترقی یافتہ طریقہ ہائے علاج،طبی ایجادات اور امراض کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔

ڈاکٹر جہانزیب کمال نے شرکا کو بتایا کہ MEDACE معلومات کو شیئر کرنے اور پریکٹس کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل طریقوں کے ذریعے نوجوان داکٹروں کو تجربہ کار ماہرین سے منسلک کرے گی:CME کورسز،ویبینار لیکچر،ویڈیوز،آرٹیکلز اینڈ بلاگز۔انھوں نے کہا کہ ” گیٹز فارما نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کراچی کے تعاون سے مقامی طور پرتسلیم شدہ لرننگ کورسز کو ترقی دینے کے لیے سائنسی اقدامات کیے ہیں۔ان کورسز کے موضوعات مقامی ہیں جو یہاں کے ماحول سے تعلق رکھنے والے ماہرین نامکمل طبی تعلیمی ضروریات کا احاطہ کرتے ہوئے سمجھاتے ہیں”۔

اس کاوش کا مقصد ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو سیکھنے اور اپنے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے مختلف انداز فکر اختیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔خطرے کے عوامل کی نشان دہی،علاج کے بہتر نتائج کے لیے مریض کی علامات میں فرق کرنے،مریض کی دیکھ بھال کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے،جہاں ہیلتھ کیئر پروفیشنلزنوجوان ڈاکٹروں کے لیے کورسز تیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ مقامی ماہرین کے ساتھ مل کر اپنے علم اور تجربے میں اضافہ کر سکیں۔تحقیق کی بنیاد پر آگے بڑھنے والی فارما سیوٹیکل کمپنی کی حیثیت سے گیٹز فارما ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی مدد کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔