ماسٹر کارڈ کی مشرق وسطی اور افریقہ میں مالیاتی اداروں کیلئے بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم میں وسعت
ماسٹر کارڈ مارکیٹ ٹرینڈز ایک انٹرایکٹیو بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم ہے جو ادائیگیوں کے تازہ ترین ڈیٹا، صارفین اور صنعت کی معلومات کو اکٹھا کرتا ہے
کراچی ( ویب نیوز )
ماسٹر کارڈ نے مشرق وسطی اور افریقہ کیلئے نئے انٹرایکٹیو بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم ماسٹر کارڈ ٹرینڈز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیا پلیٹ فارم دنیا بھر میں اور اب مشرق وسطی اور افریقہ کے اندر بینکوں اور مالیاتی اداروں کیلئے ادائیگیوں کی معلومات، مسابقتی ذہانت اور صنعت کے رجحانات پر مبنی ایک جامع نظریہ فراہم کرتا ہے۔
مشرق وسطی اور افریقہ (MEA) میں یہ پلیٹ فارم پانچ اہم مارکیٹس کے 300سے زائد کارڈز کا موازنہ، مارکیٹ رپورٹس تک رسائی، عالمی اور علاقائی معروف فن ٹیک کا تجزیہ اور اہم ادائیگی کی صنعت اور ٹیکنالوجی کے رجحانات پر غور کرنے والی قیادت، جس میں اوپن بینکنگ اور بلاک چین شامل ہیں۔ ماسٹر کارڈ مارکیٹ ٹرینڈز, ایک جگہ پر قابل بھروسہ تحقیق کا سادہ اور معتبر منظر فراہم کرتا ہے۔
ماسٹر کارد مشرقی یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ کے صدر Dimitrios Dosisکا کہنا تھا کہ اسمارٹ فیصلوں سے آگاہ کرنے کیلئے متعلقہ معلومات، ڈیٹا اور تجزیات تک رسائی کاروباری کامیابی کیلئے اہم ہے۔ ماسٹر کارڈ مارکیٹ ٹرینڈز اہم معلومات تک رسائی کیلئے مالیاتی اداروں کو ایک ون اسٹاپ شاپ پیش کرتا ہے جو بہتر فیصلہ سازی اور نتائج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جدید ترین مارکیٹ، انڈسٹری اور صارفین کی معلومات کو اکٹھا کرتا ہے، اور مالیاتی اداروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو واقعی سمجھ سکیں اور اعتماد کے ساتھ لوگوں کی خریداری اور ادائیگی کی مسلسل جدت کو قبول کر سکیں۔
ماسٹر کارڈ مارکیٹ ٹرینڈز کی پانچ اہم خصوصیات درج ذیل ہیں –
مارکیٹ کی تشخیص
کارڈ کا موازنہ
کنزیومر ریسرچ
ادائیگی کا نیا تجربہ
انڈسٹری کی معلومات