لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے صوبائی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔پتنگ بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں۔ جہاں کہیں بھی پتنگ بازی ہوگی، وہاںکی انتظامیہ اور پولیس حکام ذمہ دار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے۔کھیل کے شوق کو انسانی جان پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، ورنہ بھرپور ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں۔