نئی دہلی (ویب ڈیسک)
ٹوئٹرکوشدید احتجاج کے بعد بی جے پی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پرشیئرکی گئی مسلمان دشمن پوسٹ ہٹانا پڑی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 3روز قبل 38مسلمانوں کوسزائے موت دئیے جانے کے بعد ہندوانتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ پرانتہائی متنازع اورمسلمان دشمن کارٹون پوسٹ کیا تھا جس میں مسلمانوں کوپھانسی سے لٹکے ہوئے دکھایا گیا تھا۔بی جے پی نے اپنے آفیشل اکائونٹ پر 38مسلمانوں کوسزائے موت سنانے کوسچ کی جیت قراردیتے ہوئے عدالت کی تعریف بھی کی تھی۔بھارت کے اندراور پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اکائونٹ کورپورٹ کیا جس کے بعد ٹوئٹرکو یہ پوسٹ ہٹانا پڑی۔بی جے پی کے دیگرسوشل میڈیا اکائونٹس پربھی اب متنازع پوسٹ موجود نہیں ہے۔18 فروری کو بھارت میں خصوصی عدالت نے گجرات میں ہونے والے بم دھاکوں کے38 ملزمان کو سزائے موت اور11 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی جوتمام کے تمام مسلمان ہیں۔ دھماکوں میں 57افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے۔