کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی،این سی او سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید43افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار96ہو گئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1232نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2کروڑ 62لاکھ 16ہزار 305افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41ہزار 744نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14لاکھ 9 ہزار 515مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار232کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873ہو گئی ۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4لاکھ 99ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33ہزار988، بلوچستان میں 35ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11ہزار 413ہو گئی ۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13ہزار 471افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار96ہو گئی، سندھ میں8ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374اور آزاد کشمیر میں 784افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔