کیف (ویب ڈیسک)
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لا نافذ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مارشل لا کا نفاذ پورے ملک پر ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈرگارڈزپر میزائل حملے کیے ہیں جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔