کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.56فیصد تک پہنچ گئی،این سی اوسی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید5مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30178تک پہنچ گئی ۔پیر کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے856نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد35898تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.56فیصد تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیرکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ43لاکھ9ہزار711 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ10ہزار878افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک9 کروڑ62لاکھ18ہزار183افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 3لاکھ89ہزار409 خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل20کروڑ 94لاکھ 38ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9لاکھ22ہزار218کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 40لاکھ93ہزار 786افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 73278افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ9ہزار360تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ43 ہزار284مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1052تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1756مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7235تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد581تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4728تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22676تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان74،آزاد جموں وکشمیر419جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد185تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ37ہزار18مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ83ہزار 144،صوبہ خیبر پختونخوا میں 202636،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد132742،صوبہ بلوچستان34877،آزادجموں وکشمیر41762جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11105تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134336،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد216119،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ1 ہزار370،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ67ہزار761،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35326 ،آزاد کشمیر42968اور گلگت بلتستان میں11480افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13498افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8067، خیبر پختونخوا میں6248، اسلام آباد میں1013، گلگت بلتستان میں190، بلوچستان میں375اور آزاد جموں و کشمیر میں787فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ64لاکھ26ہزار952ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 33357نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔