اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید22افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات30218تک پہنچ گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 296 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 45 ہزار 225 مریض  شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 273، بلوچستان میں 35 ہزار 352، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 504، سندھ میں 8 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک ہزار 14، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔