کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی،این سی او سی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار 843 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 142 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 14 ہزار 979 مریض شفا یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 395، سندھ میں 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، بلوچستان میں 35 ہزار 316، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 25 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 486، سندھ میں 8 ہزار 58، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 235، اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔