مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیساویہ قصبے چارنوجوان جبکہ القدس میں ابودیس کے مقام سے اور ایک اور فلسطینی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلب میں قابض فوج کے ہاتھوں العیساویہ سے جن میں وہ لمحہ دکھایا گیا تھا جب قابض فوجیوں نے العساویہ قصبے کے داخلی دروازے پر دو بچوں کو گرفتار کیا تھا۔ بچے رو رہے تھے اور سخت خوف کا شکار تھے۔ قابض کی انٹیلی جنس نے اسی علاقے میں دو دیگر بچوں کو گرفتار کیا اور انہیں القدس میں قابض فوج کے تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں ابو دیس قصبے سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ قابض فورسز نے نوجوان ماجد ورنی کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد گرفتار کر لیا۔قابل ذکر ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ فروری میں مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اس کے نواحی علاقوں سے تقریبا 191فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا جن میں بچے، خواتین اور بچیاں شامل تھیں۔