8ارب 28 کروڑ روپے کا حکومتی رمضان پیکج غر یب عوام کیلئے تحفہ ، غریبوں کو پائوں پر کھڑا کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے
جمہوریت اورپارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہیں،پاکستان کے دشمنوںکے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔گور نر پنجاب
لاہور (ویب نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 8ارب 28 کروڑ روپے کے حکومتی رمضان پیکج کو غر یب عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو پائوں پر کھڑا کر نا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔جمہوریت اورپارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہیں ۔پاکستان کے دشمنوںکے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وہ منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پنجاب اسمبلی پر یس گیلری کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر پر یس گیلری کے صدر افضال طالب ، سیکرٹری عباس نقوی اور لاہور پر یس کلب کے سابق صدر ارشد انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی اور مہنگائی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی اداروں اور قوم نے جو قر بانیاں دی ہیں پوری دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں پوری قوم امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کے عزائم کو ناکا بنایا ہے اب بھی ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ملک کو دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولتوں کاروں سے بھی پاک کر یں گے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یقینی طور پرمہنگائی بھی پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ایک ریلیف دیا ہے انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں بھی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے مزید اقدامات کر ے گی اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہی حکومت کا مشن ہے جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام ادارے کام کر رہے ہیں 8ارب 28 کروڑ روپے کے حکومتی رمضان پیکج کی حکومت نے منظوری دیدی ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے میں خود ہر جمعہ کو گور نر ہائوس میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کر تاہوں او ر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدلیہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کا فیصلہ اب سالوں نہیں مہینوں میں ہورہا ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانی ہماراسرمایہ ہیں ان کے لیے ہم نے مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کر نی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ہماری حکومت نے ہی اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا بھی حق دیا ہے۔ بعدازں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آر ایس ایس کے غنڈوں کے تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے اور نر یندر مودی کی قیادت بھی بھارتی حکومت انتہا پسندوں کی سر پرست بنی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اور تشدد کے واقعات کا سخت نوٹس لینا چاہیے