کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.07فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6مریض انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30287تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکروناوائرس کے758نئے کیسز رپورٹ ہوئے، فعال کیسزکی تعداد17995تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناکے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.07فیصد تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ78لاکھ11ہزار729 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ14ہزار 369افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ9لاکھ12ہزار956افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 4لاکھ49ہزار443خواراکیںلگائی گئیں۔ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ80لاکھ 51ہزار79خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ6ہزار457کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 47لاکھ58ہزار 281افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53526افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ16ہزار150تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ67 ہزار868مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد722تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے12103مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگی جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2320تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد359تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3397تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11488تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان56،آزاد جموں وکشمیر209جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد166تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ51ہزار115 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ86ہزار196،صوبہ خیبر پختونخوا میں 208892،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133322،صوبہ بلوچستان34966،آزادجموں وکشمیر42142جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11235تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134700،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد217503،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ3ہزار128،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ70ہزار688،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35399 ،آزاد کشمیر43140اور گلگت بلتستان میں11592افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8085، خیبر پختونخوا میں6291، اسلام آباد میں1019، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں377اور آزاد جموں و کشمیر میں789فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اورپنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ67لاکھ49ہزار522ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے36569نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔