یوکرین میں حالات بہت خراب ، بم گر رہے تھے،اللہ نے ہمیں بچایا،طلبائ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔یوکرین سے واپس آنے والے طلبا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے، بم گر رہے تھے،اللہ نے ہمیں بچایا، کسی نے کچھ نہیں کیا۔طلبانے مزید کہاکہ کھانے پینے کا بہت مسئلہ تھا، 3 دن تک بھوکے رہے،یوکرین سے تین دن میں پولینڈ پہنچے، پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بہت مدد کی۔ایئر لائن ترجمان کے مطابق طیارہ صبح سویرے پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا، پی کے 7788 طلبا سمیت 232 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی ۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر طلبا کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔