اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 6افراد دجاں بحق ہو گئے ،اموات30304تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2کروڑ 68لاکھ 62 ہزار 188 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 885 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 69 ہزار 930 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کیسزکے مثبت آنے کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 83 ہوگئی ،پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 590، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 548، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 620، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 797 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 536، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک ہزار 20، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔