کورونا وائرس ، پاکستان  بھر میں مزید3افراد جاں بحق

اموات 30307تک پہنچ گئیں،609نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.70 فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

اسلام آباد ( ویب نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید3مریض افراد دم توڑ گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30307تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے609نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق فعال کیسزکی تعداد17961تک پہنچ گئی ۔ کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.70 فیصد تک پہنچ گئی۔ اب تک12 کروڑ80لاکھ74ہزار138 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ31ہزار491افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ18لاکھ81ہزار176افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی5لاکھ1ہزار747خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی  کل21کروڑ93لاکھ68ہزار557خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ78ہزار788کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 48لاکھ69ہزار245افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57760افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ18ہزار692تک پہنچ گئی ۔