اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید2افراد دم توڑ گئے ،اموات30309ہو گئیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں462نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 69 لاکھ 29 ہزار 16 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 201 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 70 ہزار 822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 577 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 462 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد15 لاکھ 19 ہزار 154 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 844، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 42، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 180، بلوچستان میں 35 ہزار 438، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 636، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 837 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے۔  کورونا سے ایک دن میںمزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 309 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 538، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 301، اسلام آباد میں ایک ہزار 21، بلوچستان میں 377، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 790 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔