مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں 53یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 817 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کئے گئے جنہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا ۔