بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتون آباد تھانے میں بچے پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا
عدالت نے ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کرلیا
کوئٹہ( ویب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان نے کوئٹہ پشتون آباد تھانے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بچے پر تشدد کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس غلام اصفر میسر اور ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کو عدالت طلب کرلیا ہے۔