او آئی سی اجلاس’پاکستان نے کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت پر بھارتی اعتراض مستردکردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کشمیری قیادت کو دعوت دینے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے پاس جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ روایتی طور پر کشمیری قیادت کو او آئی سی کے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت استعمال کرنے دے۔