اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو 27 مارچ کے جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے پاس سرپرائز بھی ہیں اور کارڈ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے، اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا۔بابر اعوان نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا جائے گا ہم آئین و قانون کے مطابق ہاس چلا کر ان کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رولز کے مطابق سب کو بولنے دیا جائے گا، اسپیکر اسمبلی میں کوئی غیرجمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں عدم اعتماد پیش کریں گے یا پھر دوائی کا بہانہ کریں گے، ہمارے 172 نمبرز پورے ہیں اتحادی ساتھ ہیں ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔بابر اعوان نے کہا کہ ایک جتھا اور گروہ شاہراہیں بند کرنے کی کوشش کرچکا ہے، عدالت کا ہی حکم تھا کہ شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، شاہراہ سری نگر بند کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔