متحدہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے 5 ناراض گروپس کی قیادت میں رات گئے تک اہم مشاورت جاری رہی، ذرائع

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 62 سے زائد ارکان فارورڈ بلاک بناتے تو ان پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوگا

تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع ،متحد کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی

لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 ناراض گروپس سمیت مجموعی ارکان کی تعداد 65 سے زائد تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ متحدہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپس کی قیادت میں رات گئے تک اہم مشاورت جاری رہی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مستعفی ہونے اور اسمبلیاں تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کروانے کے آپشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنمائوں کی اکثریت تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروا کر منطقی انجام تک پہنچانے کی حامی ہیاور اکثریت نے وزیر اعظم اور ان کے رفقاپر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، تاہم اگر وزیر اعظم ووٹنگ سے قبل استعفی دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تیار ہیں تو اس آپشن کو مضبوط ضمانت کے ساتھ منظور کیا جا سکتا ہے

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ پیش کرنے تک کی مہلت مانگ رہی ہے لیکن اپوزیشن اور ناراض گروپ یہ مہلت دینے پر تیار نہیں، اس حوالے سے ترین اور علیم گروپ سمیت دیگر ناراض اراکین نے متحدہ اپوزیشن کی سینئر قیادت کو اپنی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن موجود جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اسحق ڈار کے درمیان گزشتہ شب ہونے والی بات چیت میں بڑا بریک تھرو ہو چکا ہے اور جلد ہی بڑے اعلانات متوقع ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 ناراض گروپس سمیت مجموعی ارکان کی تعداد 65 سے زائد تک پہنچنے کا قوی امکان ہے اور اگر آئین کے تحت پی ٹی آئی کے 62 سے ارکان پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بناتے تو ان پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ان ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری، علیم گروپ کی نمائندگی خالد محمود جبکہ غضنفر چھینہ شامل ہیں، یہ کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔