وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ، داخلہ، قانون اور دفاع کو فریق بنایا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے، پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی( ف) اورایم کیو ایم بھی فریق
درخواست گزار کی تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کی استدعا ، میمو گیٹ طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے
اسلام آباد(ویب نیوز) وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست سابق اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت خارجہ، داخلہ، قانون اور دفاع کو فریق بنایا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے، پی ٹی آئی، پی ایم ایل ن، پیپلزپارٹی، جمیعت علمائے اسلام ف اورایم کیو ایم بھی فریق ہیں۔درخواست گزار نے تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میمو گیٹ طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔