عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا

عمران خان کو دھوکا دینے پرگورنر پنجاب کو برطرف کیا گیا ،فیاض الحسن

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کی شکایت پر برطرف کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہیکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب میں(ن)لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلی کے منصب کے لیے پرویز الہی کی مخالفت کررہے تھے۔

پنجاب اسمبلی کے رکن فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا ہم باوقار پاکستان کی جنگ لڑیں گے نسلیں مانیں گی کہ باپ دادا نے علامہ اقبال اور قائد کے پاکستان کی جنگ لی تھی۔ 63 اے آرٹیکل بتاتا ہے کہ کوئی کسی پارٹی کا منتخب ایم پی اے ایم این اے قطعا برخلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا آج پنجاب میں جوڑ توڑ پر اربوں وفاق اور چار دن میں نوٹوں کی بوریاں کھولیں جو قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی، ق لیگ کے لوگوں نے آفر مسترد کیں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔رکن پنجاب اسمبلی نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلیاس لئے برطرف کئے گئے۔ اگر ہم خدانخواستہ ناکام ہوتے ہیں تو تمام صوبائی و قومی اسمبلی مستعفی ہوں گے جولائی کے آخر میں اگست کے شروع میں الیکشن ہوں گے۔

#/S