اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کیساتھ ہوا کیا ہے۔ عمران خان
بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(ویب نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کیساتھ ہوا کیا ہے۔بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس پوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں شامل رہنماں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ میں سرپرائز کل ہی بتادیتا تو آج وہ تکلیف میں نہ ہوتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش تھی، ہمیں چھوڑنے والوں سے غیر ملکی سفارت خانے کے لوگ مل رہے تھے، ملک کے سربراہوں سے غیر ملکی سفارتی اہلکار ملتے ہیں لیکن ان سے ملنے کا کیا مقصد تھا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا خط میں بیرونی سازش ہے، کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، ملک کی اعلی ترین باڈی جب یہ کنفرم کر دیتی ہے تو پھر عدم اعتماد اور نمبر کا کوئی مقصد ہی نہیں رہتا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں بیرونِ ملک کی مداخلت شامل تھی۔انھوں نے کہا کہ جس پر سارے سکیورٹی چیف بیٹھے ہوئے تھے، سب بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے سامنے وہ مکمل مراسلہ رکھا گیا تھا، پاکستان کے سفیر اور امریکہ کی جانب سے نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو مکالمہ ہوا اس میٹنگ کے لیے نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے، دونوں طرف۔انھوں نے کہا کہ وہ جو مکالمہ تھا، اس کے منٹ جاری کیے گئے اور اس بات کی تصدیق ہوئی کہ پاکستان کے باہر سے ایک منصوبہ بنا تھا جس کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی تھی اور جو لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے انھیں سفارت خانے کے لوگ ملتے تھے ان کا کیا کام تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے اس لیے ملا جاتا ہے کہ ملکی صورتحال کے بارے میںعلم ہو سکے، لیکن ان سے ملنے کا کیا کام تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ آپ کو کل نہیں بتا سکتا تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ آج اپوزیشن والے گھبرائے نہ ہوتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ آپ کو کل نہیں بتا سکتا تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ آج اپوزیشن والے گھبرائے نہ ہوتے۔