نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارت نے چار پاکستانی اور 18 مقامی یو ٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر بھارت کے متعلق جعلی و جھوٹی خبریں چلانے و پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چار پاکستانی، 18 مقامی یوٹیوب چینلز، تین ٹوئٹر، ایک فیس بک اکاونٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق بھارت میں دسمبر 2021 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 78 یوٹیوب چینلز اور متعدد سوشل میڈیا اکاونٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

بھارتی وزارت آئی ٹی کے مطابق بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز ملک کی سلامتی اور بھارت کے بین الاقوامی تعلقات جیسے حساس امور کے متعلق جھوٹی جعلی و جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔ اعداد و شمار کے تحت دلچسپ امر ہے کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انہیں 260 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا و سنا جا چکا ہے۔