انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، 188روپے سے بھی متجاوز
ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 11.10روپے کا اضافہ ہوچکا ہے
کراچی(ویب نیوز)
ملکی سیاسی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہو گیا، جمعرات کوکاروبار کے دوران ڈالر 188روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 2.39روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 188.51روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 11.10روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔