کراچی (ویب ڈیسک)

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئیں۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 855 روپے  نئی بلند تین سطح پر آگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔