پشاور (ویب ڈیسک)
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلی محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔عوامی نیشنل پارٹی سردار بابک، خوش دل خان و دیگر نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زیادہ اراکین کے دستخط ہیں، چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کے پی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔