کراچی (ویب ڈیسک)
ممتاز عالمی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان)لمٹیڈ نے حال ہی میں پاکستان میںممتاز انشورٹیک،ٹی پی ایل انشورنس لمٹیڈ (ٹی پی ایل آئی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد کسٹمرز کو اُن کی ضرورت کے مطابق ڈیجیٹل سولوشنز فراہم کرنا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا ڈیجیٹلی انٹیگریٹیڈ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے بینک کے کسٹمرز اب اپنی ضرورت کے مطابق تیار کیے گئے ٹی پی ایل آئی کے انشورنس سولوشنز خرید سکیں گے جن میں صحت اور سفر کی پروڈکٹس شامل ہیں، جو اینڈـٹوـاینڈ سہولت اور شفافیت فراہم کرتی ہیں۔وسائل سے بھرپور یہ اتحاد کسٹمرز کی ضرورتوں کے مطابق،وَن وِنڈو سولوشن فراہم کرے گا جس میں انشورنس پالیسی کے اجرا ء جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔یہ انقلابی سولوشن ٹی پی ایل آئی کی موبائل ایپ کے ذریعے فوری کلیم داخل کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔اس معاہدے کے تحت ٹی پی ایل آئی کے کاروباری شراکت داروں اور صارفین کو ڈیجیٹل طور پر فعال کر کے ترقی کے حصول کے حوالے سے انشورنس کے روایتی تصورات میں غیرمعمولی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کراچی میں واقع اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ہیڈ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان ایم شیخ اور ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین نے مشترکہ طور پر کی۔ بینک کے دیگر نمائندوں میں جنرل منیجر ، ایفلوئنٹ سیگمنٹ، فہیم الٰہی، ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ کیلاش کمار اور ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس، محمد علی شامل تھے۔ ٹی پی ایل کی نمائندگی چیف اسٹریٹیجی اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر، سید علی حسن زیدی اور ہیڈ آف فنانشل انسٹی ٹیونشز گروپ(ایف آئی جی)، اورنگزیب جاوید صدیقی نے کی۔اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان ایم شیخ نے کہا:” یہ اتحاد ڈیجیٹائزیشن اور بے مثال کسٹمر کیئر کی طرف ہمارے سفر کا ایک اور عظیم سنگ میل ہے، جو ہمارے کلائنٹس کو جدید مصنوعات اور بہترین حل کا مکمل ایکو سسٹم پیش کرتا ہے۔ ہم اسٹریٹجک مصروفیات کے ذریعے اپنی خدمات کو تقویت دینے اور معروف ترقی پسند اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ آج، ہم اس میعار کو جاری رکھنے کے لیے ایک پریمیم انشورنس فراہم کنندہ، ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ شراکت میں فخر محسوس کرتے ہیں۔”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ نئے تعلقات کو فروغ دینے اور صارفین کو تحفظ فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ٹی پی ایل انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد امین الدین نے کہا:”َٹی پی ایل انشورنس میں ہم انشورنس کی خریدار ی اور سروس کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے پرغیر معمولی طور توجہ دیتے ہیں۔ ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور دوسرے معززبینکوں کے ایسے کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ جانے کا عزم رکھتے ہیں جنھیں متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے ہماری خدمات تک رسائی حاصل ہے۔ لہٰذا، ہم نے جدید ترین ٹیکنالوجی اختیار کی ہے تاکہ پاکستان کی بالکل پہلی انشورنس موبائل ایپ کے ذریعے بلارکاوٹ خدمات پیش کرسکیں جنھیں 24/7 کی بنیاد پر کام کرنے والے کال سینٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔”ٹی پی ایل انشورنس جنرل انشورنس کی تمام اقسام پیش کرتی ہے جن میں ہیلتھ اور ٹریول بھی شامل ہیں اور اْسی کے ساتھ روایتی اور تکافل(اسلامی انشورنس)بھی پیش کرتا ہے جو ہر ریٹیل سیگمنٹ کی ضرورتیں پورا کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے قابل بھروسہ انشورنس خدمات کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کرتے ہیں۔