پشاور (ویب ڈیسک)
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح چھ بجکر بیالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی پینتیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔