سونے کی قیمت میں زبردست کمی
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی
کراچی (ویب نیوز)پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 953 ڈالر ہے۔ دوسری جانب ملک میں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔