اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔منگل کی صبح نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی،نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہائوس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فردا ًفردا ًمصافحہ کیاجبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔