Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Shehbaz Sharif in Islamabd on 19th April, 2022.

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  منگل کووزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی شہباز شریف سے ان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔