منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی،
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سابق وزیراطلاعات، رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے روئیے کیخلاف احتجاج کرے گی۔ اپنے ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ اتوار کوتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، لہذا تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے روئیے کیخلاف احتجاج کرے گی، تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔