کراچی (ویب نیوز)
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں 191کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 412پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔