حکومت سے چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر کرنے کے معاملات طے نہیں پا سکے‘ شوگر ملزایسوسی ایشن
لاہور ( ویب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر کرنے کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے۔ترجمان کے مطابق شوگر ملز ایسویشن نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ موجودہ پیداواری لاگت کے ساتھ چینی کسی بھی صورت 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے۔چینی 70 روپے فی کلو دینے سے شوگر انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ ملکی ضروریات سے 20 لاکھ ٹن زائد چینی پیدا ہوئی ہے،حکومت 15لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کر سکتی ہے۔..