لاہور (ویب نیوز)

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپریل میں 2345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

ایس ای سی پی میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ68ہزار30ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 3 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔اپریل میں تشکیل پانے والی 53 کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آذربائیجان، کینیڈا، چین، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، آئرلینڈ، اردن، جنوبی کوریا، فلپائن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 63 کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشن رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹرمیں ہوئیں جہاں 434نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں 285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں 81،مارکیٹنگ اوراشتہارات میں 64، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 93، ٹیکسٹائل میں 45،سیاحت میں 75، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 60، ہیلتھ کیئر میں 50، انجینئرنگ میں 59، ٹرانسپورٹ میں 31، فارماسیوٹیکل میں 48، اورپاور جنریشن میں 26میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ اینٹی گریٹیڈ ہے۔