اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبوں کو گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دیئے گئے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے وزیراعظم  نے کہا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے اور اس سے متعلق کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر خوراک کو ہدایت کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی اور ہر ممکن مدد بھی فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  کہ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔