انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 61 پیسے مہنگا 200روپے 20 پیسے کا ہو گیا

کراچی (صباح نیوز)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرمزید ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہوکر 200 روپے 20پیسے کا ہو گیا ۔ موجودہ حکومت میں ڈالر 17 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔ماہرین معاشیات کے مطابق سیاسی صورتحال میں غیر استحکام اور آئی ایم ایف سے قرض کی معطلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ۔