روس کا یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضہ، اسٹیل پلانٹ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا
ماریوپول کے میٹالرجیکل پلانٹ میں تمام 2ہزار 439یوکرینی جنگجوں نے ہتھیار ڈال دیئے، ترجمان روسی وزارت دفاع
مشرقی ڈونباس میں شدید لڑائی جاری ہے اور یوکرین نے جنگ بندی کی روسی پیش کش مسترد کر دی ہے
روس نے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کے بعد فن لینڈ کو گیس کی ترسیل روک دی
کیف/ماسکو (ویب نیوز)
روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا۔ اسٹیل پلانٹ پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ تقریبا 3ماہ سے جاری جنگ میں روس کو اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب اس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ماریوپول کے میٹالرجیکل پلانٹ میں تمام 2ہزار 439یوکرینی جنگجوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔دوسری طرف مشرقی ڈونباس میں شدید لڑائی جاری ہے اور یوکرین نے جنگ بندی کی روسی پیش کش مسترد کر دی ہے۔ادھر امریکی صدر نے یوکرین کیلئے 40ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کا مقصد یوکرین کے لئے فوجی امداد میں اضافہ کرنا ہے ۔روس نے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کے بعد فن لینڈ کو گیس کی ترسیل روک دی ہے جبکہ جرمنی اور اٹلی نے روس کو روبل میں گیس کی ادائیگی پر رضا مند ظاہر کر دی۔ روس کے خلاف پابندیوں کے بعد مغربی ممالک کی کمپنیوں کے کاروبار ٹھپ ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کمپنیوں نے روس میں نئے ناموں سے کاروبار شروع کر دیا۔