وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری
اسلام آباد( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدار ت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن ترامیمی بل 2022 کی منظوری دے دی گئی ہے ۔بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ الیکشن ترامیمی بل 2022 کے مطابق الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجرا کرے گا ۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتاج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدار ت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندرپارپاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے ۔ اس ضمن میں سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی ۔الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے ۔الیکشن ترامیمی بل 2022 کے تحت الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بایو میٹرک تصدیق کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا اجرا کرے ۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتاج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بایو میٹرک تصدیق کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں ۔کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔کابینہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات (CCLC) نے Chartered Accountants Bye-Laws 1983 میں ترامیم کی منظوری دی ،۔ قومی صنعتی روابط کمیشن (NIRC) میں چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی رولز 2022 کی منظوری دی گئی