اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ 28مئی 1998کو آج ہی کے دن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بہادرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور دبائو اور ترغیبات کو مسترد کر کے پاکستان کو دنیا میں ایٹمی قوت بنایا۔ اب ہم پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد بھی دی ہے ۔