اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ ہو گیا ،لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے، جب کہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ،پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔