خان پور ڈیم میں پانی کی آمد 194  اور اخراج 121 کیوسک ہے

خانپور (ویب نیوز)

خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خان پور ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ایک ہزار 910فٹ رہ گئی۔

ماہرین کے مطابق خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

خان پور ڈیم میں پانی کی آمد 194 کیوسک اور اخراج 121 کیوسک ہے۔خان پور ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کوروزانہ 100 کیوسک پانی فراہم کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بارشوں میں کمی  کے باعث ملک بھر میں  پانی کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ اور اپریل میں بارشوں کی ریکارڈ اوسط تاریخی طور پر کم رہی ہے۔

ارسا کے مطابق مئی کے اوائل میں  ملک بھر میں پانی کے ذرائع دریائوں اورڈیموں میں اوسط توقع سے مجموعی قلت 38 فیصد تھی۔