پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیاجا رہا،وزیر خزانہ کی وضاحت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،مفتاح اسماعیل

قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،،آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے،کوئی سمری اور پلان زیر غور نہیں، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاںاور قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔ سمارجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،اس طرح کی خبریں چلانے والے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے، نہ ہی کوئی سمری اور پلان زیر غور ہے۔ مریم اورنگزیب نے بھی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ مریم اورنگزیب نے افواہیں پھیلانے سے اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے بچا جائے۔